شاہین آفریدی کا کپتان کیلئے نام لینا قبل از وقت، ابھی مزید سیکھے،انضمام الحق 

Feb 28, 2022 | 22:57:PM
شاہین، آفریدی ، انضمام ،الحق 
کیپشن: شاہین آفریدی اور انضمام الحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ٹیم کے لئے کپتانی کی بات کو قبل از وقت قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ ابھی شاہین آفریدی کےلئے قومی ٹیم کی کپتانی کا سوچنا بہت آگے کی بات ہے، اس سلسلے میں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شاہین میں کافی جوش ہے تاہم قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے انہیں سامنے لانا قبل از وقت ہے البتہ پی ایس ایل میں شاہین نے ٹیم کو اچھی طرح ہینڈل کیا اس لئے انہیں مزید سیکھنے کا موقع دینا چاہیے۔انضمام نے کہاکہ محمد حفیظ اپنے آپ کو بہتر جانتے ہیں، انہوں نے انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ کرلیا ہے کیونکہ انٹرنیشنل میچ اور لیگ کے پریشر میں فرق ہے، اس لئے حفیظ نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ لیا جبکہ شعیب ملک بھی اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں، دونوں کو دیکھ کر لگتا ہے آپ میں جوش ہوتو کسی بھی عمر میں کھیل سکتے ہیں۔پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا نے بہترین ٹیم بھیجی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ہمیشہ اچھے مقابلے ہوئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیا، یہ سیریز بھی بہت مزیدار ہوگی۔انضمام نے کہا کہ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کے پاس اصل طاقت بولنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  یوکرین میں دل سوز واقعہ۔زخمی بچی کی زندگی نہ بچ سکی،ڈاکٹر نے روتے ہوئے پیوٹن کو کیا کہا؟