پیڑول سستا؛ وزیر دفاع پرویز خٹک نے عوام کو خوشخبری سنا دی

Feb 28, 2022 | 15:10:PM
 دو سو پچاس ارب روپے محتص کئے ہیں باہر سے کوئی پیسہ نہیں آئیگا
کیپشن: پرویز خٹک( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں پیٹرول 10 روپے سستا کرنےکا اعلان کریں گے۔

نوشہرہ کے علاقہ چوکی ممریز میں کل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے شمولیتی پروگرام کے دوران بڑا اعلان کیا تھا کہ آج پیر کے روز وزیراعظم عمران خان چار اہم اعلانات کریں گے۔ پہلا پٹرول دس روپے سستا ہوگا اس کے لئے ہم نے دو سو پچاس ارب روپے محتص کئے ہیں باہر سے کوئی پیسہ نہیں آئے گا۔

پٹرول پیر کے دن سے سستا ہوگا اور آئندہ چار مہینے تک مہنگا نہیں ہوگا ۔اگر دنیا کے حالات بہتر ہوئے تو مزید کم کردیں گے۔ وزیراعظم آج سےبجلی بھی پانچ روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کریں گے۔تیسرا بی اے پاس نوجوانوں کو ہر ماہ بیس ہزار روپے ملیں گے ،بے روزگاری بہت ہے لوگوں کو دلاسے دے رہے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: