ترجمان دفتر خارجہ آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات 

Feb 28, 2021 | 21:50:PM
ترجمان دفتر خارجہ آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی، سلجوق تارڑ ہالینڈ میں سفیر ہونگے ،ہالینڈ سے شجاعت راٹھور کو سپین میں تعینات کر دیا گیاجبکہ عامر شوکت کو سوئٹزر لینڈ میں پاکستانی سفیر تعینات کردیاگیا ۔
دفترخارجہ کے مطابق امیر خرم راٹھور کو کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا، رضا بشیر کو کینیڈاسے وزارت خارجہ تعینات کیا گیا،امجد احمد علی کو عراق میں ،معظم علی کو کونسل جنرل ملبورن تعینات کردیاگیا،شاہد سیہڑ کو جبوتی ، احمد نسیم وڑائچ کو پرتگال میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔