شادی کی تقریب میں خواتین کو ہراساں کرنے کا انجام  سامنے آ گیا

Dec 28, 2025 | 23:31:PM
شادی کی تقریب میں خواتین کو ہراساں کرنے کا انجام  سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شادی کی تقریب میں خواتین کو ہراساں کرنے کا انجام  سامنے آ گیا۔

لاہور میں پولیس نے شادی کی تقریب میں خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایت ملنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
لاہور کے علاقہ غازی آباد میں شادی والے گھر میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 ملزموں کو  گرفتار کر کے باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 غازی آباد پولیس نے بتایا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے سبب گرفتار کئے گئے  ملزموں میں ساجد اور عزیر شامل ہیں۔ ان کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، پولیس نے بتایا کہ ان ملزموں نے خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے پر ایک محلے دار  غلام صابر کو بھی لوہے کا راڈ مار کر زخمی کیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔