غزہ میں بارش سے صورتحال خراب،بے گھر افراد کے خیمے بھیگ گئے،عالمی برادری سے مدد کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )غزہ میں بارش سے صورتحال پھر خراب ہوگئی،بے گھر افراد کےخیمے بھیگ گئے،فلسطینی بےبس اور لاچار ہیں، متاثرین نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی۔
صیہونی دہشتگردی بھی جاری ہے،اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ غزہ سٹی اور خان یونس پر بمباری کی ۔ پناہ گزین کیمپوں پرجنگی کشتیوں سے گولے داغ دیئے۔
48 گھنٹے کےدوران مزید چار افراد جام شہادت نوش کرگئے,مختلف علاقوں سے پچیس لاشیں بھی مل گئیں،شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 266 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! موٹر سائیکل پر بیٹھی بچی کو گلے پر ڈور پھر گئی
قابض فوج کے مغربی کنارے میں گھر گھر چھاپے بھی جاری ہیں ۔ کارروائیوں کےدوران چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔