امریکا میں شدید برفباری،ہزاروں پروازیں منسوخ، ہنگامی حالت نافذ

Dec 28, 2025 | 09:43:AM
امریکا میں شدید برفباری،ہزاروں پروازیں منسوخ، ہنگامی حالت نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔
نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ میں سڑکیں برف کی موٹی تہہ سے ڈھک گئیں جبکہ سرد ہواؤں اور برفباری نے حدِ نگاہ کو انتہائی کم کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک سٹی کے مشہور سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے،شدید موسم کے باعث فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا اور مختلف ایئرپورٹس پر 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔


برفانی طوفان کی شدت کے پیش نظر نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ نیشنل ویدر سروس نے نیویارک سٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی اور موسمِ سرما کے طوفان کی باقاعدہ وارننگ جاری کر دی ہے،صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیویارک کے گورنر نے بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برفباری، پھسلن کے باعث 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، خاتون ہلاک، 26 افراد زخمی

حکام نے نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ کے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔
ریسکیو اور میونسپل ادارے سڑکوں کی صفائی اور ہنگامی اقدامات میں مصروف ہیں، تاہم موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مزید برفباری صورتحال کو مزید مشکل بنا سکتی ہے۔