باراتیوں کی ویگن نہر میں جا گری، 1 شخص ہلاک

Dec 28, 2025 | 09:28:AM
باراتیوں کی ویگن نہر میں جا گری، 1 شخص ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینال روڈ پر باراتیوں کی ویگن حادثہ کا شکار ہوگئی،تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور ویگن پر قابو نہ رکھا سکا، نہرمیں جا گری،ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کےمطابق ویگن نہر میں گرنے سےایک شخص جاں بحق،  5 زخمی ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈاکٹرز ہسپتال اور ایک جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر،موٹرویز مختلف مقامات سے بند

زخمیوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا۔

حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت 55 سال کے حنیف کے نام سے ہوئی،جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔