اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری،کاغذات کی سکروٹنی کرا لی

Dec 28, 2023 | 16:23:PM
اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری،کاغذات کی سکروٹنی کرا لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کی سیاست میں انٹری کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔انہوں نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے لیے دے دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروائے۔

انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروائے۔سیاست میں قدم رکھنے کے فیصلے کے ساتھ اداکارہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں۔

واضح رہے کہ نور بخاری سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کی قریبی دوست ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے سیاست میں نہ ہونے کے باوجود پاکستانی سیاست کا حصہ بنتی نظر آئی ہیں۔