تیسری شادی ؟ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا پرانا ویڈیو کلپ وائرل

 ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد شادی کا ارادہ ترک کرچکی تھیں جس کے اظہار سے  متعلق ان کا ایک انٹرویو کلپ ان کی تیسری شادی کے بعد تیزی سے زیر گردش ہے

Dec 28, 2022 | 13:23:PM
تیسری شادی ؟ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا پرانا ویڈیو کلپ وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب  ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ  ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد شادی کا ارادہ ترک کرچکی تھیں جس کے اظہار سے  متعلق ان کا ایک انٹرویو کلپ ان کی تیسری شادی کے بعد تیزی سے زیر گردش ہے۔

وائرل کلپ نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کا ہے جس میں میزبان ریحام خان سے ان کی تیسری شادی کے پلان سے متعلق سوال کرتے دیکھے گئے، سوال کے جواب میں ریحام خان نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نہیں بالکل نہیں،اب شادی کیلئے میری عمر بھی نہیں کیوں کہ اب میرے بچوں کی شادی کی عمر ہے۔

ضرور پڑھیں :عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کو غیر اخلاقی پیغامات ملنے لگے

شادی کی پیشکش آنے سے متعلق سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ مجھے شادی کی پیشکش بھی نہیں آتی کیوں کہ مجھے ساری عمر میں کم شادی کی پیشکش آئیں اور جتنی بھی پیشکش آئیں میں نے ان سے شادی کرلیں۔

اس انٹرویو میں ریحام خان کا اپنی سنجیدہ رنگوں پر مشتمل ڈریسنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ میں کلر بلائنڈ ہوں لیکن اپنے لیے سستی بھی میری سنجیدہ ڈریسنگ کی وجہ ہے۔