معمولی غلطی نے خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

Dec 28, 2021 | 22:56:PM
 لاٹری وینڈنگ مشین ،خاتون
کیپشن: لاٹری وینڈنگ مشین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)میری لینڈ کی43 سالہ ہیگر سٹاؤن نامی خاتون نے میڈیا کو  بتایا کہ لاٹری وینڈنگ مشین کا استعمال کرتے ہوئے غیر شعوری طور پر 5 ڈالر والے ٹکٹ کا بٹن دبا دیا اور انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام مل گیا۔    

تفصیلات کے مطابق انعام جیتنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ لاٹری مشین سے 20 ڈالر والا ٹکٹ لینا چاہتی تھی،مجھے تعجب ہوا جب ٹکٹ باہر آیا، مجھے کراس ورڈز گیم پسند نہیں ہیں ،جب وہ ٹکٹ لے کر پہنچی اور میری لینڈ لاٹری سمارٹ ایپ سے بار کوڈ سکین کیا تو پیغام موصول ہوا کہ ’مبارک! آپ 50 ہزار ڈالر جیت گئے‘۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی پیدائش کے بعد بسمہ معروف کرکٹ میں دوبارہ واپس آئیں گی یا نہیں؟