انڈر19ایشیا کپ ۔۔پاکستانی بچوں نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لی

Dec 28, 2021 | 22:29:PM
 انڈر19ایشیا کپ ، فائنل فور،جگہ بنانے والی ناقابل شکست گرین شرٹس
کیپشن: انڈر19ایشیا کپ کے فائنل فور میں جگہ بنانے والی ناقابل شکست گرین شرٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انڈر19ایشیا کپ کے فائنل فور میں جگہ بنانے والی ناقابل شکست گرین شرٹس نے یواے ای کو بھی21رنز سے ہراکر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں گروپ ’’اے‘‘ میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، معاذ صداقت 15 رنز بناکر علی نصیر کی گیند پر وکٹ کیپر کائی سمتھ کو کیچ دے بیٹھے،ساتھی اوپنر عبدلواحد (28) نے دھرو پراشار کی بال پر شیوال باوا کو زحمت دیتے ہوئے کی راہ لی تو ٹوٹل 61تھا، اگلے ہی اوور میں عبدالفصیح نے کھاتہ کھولنے سے قبل ہی نیلانش کیسوانی کی گیند وکٹ کیپر کے سپرد کردی، محمد شہزاد(29)جیش گیانانی اور کائی سمتھ کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی سنچری 32ویں اوور میں مکمل ہوئی،کپتان قاسم اکرم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے رن ریٹ بھی بہتر کیا مگر ففٹی مکمل کرتے ہی نیلانش کیسوانی کی گیند پر شیوال باوا کو کیچ دے بیٹھے۔گرین شرٹس نے 8وکٹ پر 219رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی پیدائش کے بعد بسمہ معروف کرکٹ میں دوبارہ واپس آئیں گی یا نہیں؟

مقابل ٹیم کو آخری 3اوورز میں 11سے زائد کا رن ریٹ درکار تھا مگر 50اوورز میں 9وکٹ پر 198رنز بن سکے،جیش گیانانی13اور سیلس جیا شنکر 5پر ناٹ آؤٹ رہے،قاسم اکرم3 جبکہ محمد ذیشان، مہران ممتاز اور معاذ صداقت 2، 2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

یا د رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے بعد روایتی حریف بھارت کو بھی زیر کیا تھا،گذشتہ روز فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے گروپ میں ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 4وکٹ سے شکست دے کر 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی، 3میچز میں صرف ایک فتح حاصل کرنے والی افغان ٹیم کا سفر تمام ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:عابد علی دوبارہ کرکٹ کھیل پائیں گے یا نہیں۔۔سٹنٹ ڈالنے والےڈاکٹر کا چونکا دینے والابیان آگیا