ناول گیم آف تھرونز پر مبنی ’گیم‘ کے مالک کی پر اسرا ر موت معمہ بن گئی

Dec 28, 2020 | 23:32:PM
ناول گیم آف تھرونز پر مبنی ’گیم‘ کے مالک کی پر اسرا ر موت معمہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) 39سالہ چینی ٹائیکون لِنکی کی کرسمس کے روز ڈرامائی طور پر موت۔لِنکی گیمز ڈیولپر کمپنی یوزو کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو تھے جبکہ مقبول ترین ٹی وی شو اور ناول گیم آف تھرونز پر مبنی ’گیم‘ ان کی وجہ شہرت تھی۔پولیس نے لِنکی کے ایک ساتھی پر شک ظاہر کیا ہے جس کی شناخت صرف اس کی عرفیت ڑو سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لِنکی کا شمار چین کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا تھا جن کی دولت اندازاً 1.3 بلین ڈالرز ہے۔لِنکی نے 2009 میں یوزو کمپنی کی بنیاد رکھی اور گیمنگ انڈسٹری میں انتہائی کامیابی حاصل کی۔لِنکی کی اچانک موت پر کمپنی کے موجودہ اور سابق ملازمین نے دفتر کے باہر جمع ہوکر سوگ منایا۔دوسری جانب لِنکی کی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ وہ خود چند روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہوئے تھے مگر اس وقت ان کی حالت بہتر تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز کرسمس ڈے پر ڈرامائی طور پر ان کی موت کی خبر سامنے آئی اور قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ لِنکی کو چائے میں زہر ملا کر دیا گیا تھا۔