برطانیہ سے آنیوالی فلائٹس پر پابندی میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ سے آ نے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق سفری پابندیوں میں 4 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کورونا کی منفی رپورٹ کے ساتھ پاکستان کا سفر کرسکیں گے اور جہاز کا عملہ بھی منفی رپورٹ ہمراہ لانے کا پابند ہوگا۔
جہاز کے عملے کو پاکستان میں بھی منفی رپورٹ آنے تک ہوٹلز میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا، 4 جنوری کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے سفری پابندیاں بڑھائی یا نرم کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھی برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔