اسد عمر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

Dec 28, 2020 | 22:44:PM
اسد عمر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے چیئر مین اسد عمر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتا یا کہ میرا کورونا ٹیسٹ رزلٹ ابھی ملا ، جو منفی آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 دن میں وہ سب لوگ جنہوں نے خیریت دریافت کی اور دعائیں کی ان سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں، اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
واضح رہے کہ اسد عمر نے 18دسمبر کو ایک پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔