بھارتی فوج نے3 کشمیری مزدوروں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا

Dec 28, 2020 | 09:58:AM
بھارتی فوج نے3 کشمیری مزدوروں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی درندگی پھر بے نقاب ہو گئی، قابض فوج نے تین کشمیری مزدروں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کا اعتراف کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا۔ جولائی میں راجوری کے تین کشمیری نوجوان مزدوری کے لیے شوپیاں گئے جہاں انہیں غاصب فوج نے جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔ بھارتی پولیس نے بھانڈا پھوڑا جس پر بھارتی فوج کو اعتراف کرنا پڑا۔

قابض فوج کے کیپٹن بھوپندرہ سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں نے مزدور نوجوانوں کو اغوا کیا اور ایک مکان میں لے جا کر گولیوں کا نشانہ بنا دیا،مقابلے کا ڈرامہ دکھانے کیلئے لاشوں پر گنیں رکھ دیں۔شہید نوجوان امتیاز احمد، ابرار احمد اور ابرار کھٹانہ کے اہل خانہ نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔