سیالکوٹ میں 48 گھنٹوں کے دوران 512 ملی میٹر بارش

 دریائے چناب میں پانی کی سطح تھوڑی کم ہوگئی اور پہلے جیسا خطرہ نہیں رہا ،ڈی سی سیالکوٹ

Aug 28, 2025 | 15:06:PM
سیالکوٹ میں 48 گھنٹوں کے دوران 512 ملی میٹر بارش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں 48 گھنٹوں کے دوران 512 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صبا اصغر کاکہناہے کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو بارہ ملی میٹر کی بارش ہوئی ، جس سے اربن ایریاز میں بہنے والے 3 نالوں سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں پہلی بار اس قسم کا سیلاب آیا ہے، اربن ایریاز میں گزشتہ روز کشتیاں چلائی گئیں، ایسے حالات میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈی سی سیالکوٹ نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے 9 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے گھروں کو نہیں چھوڑنا چاہتے، ایک ریلیف کیمپ میں 25 خاندان آئے، پھر ان کے رشتہ دار آئے اور انہیں لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:راوی میں سیلابی صورتحال شدت اختیار کرگئی،بندٹوٹ گیا،پانی نجی سوسائٹی میں داخل
صبا اصغر نے بتایا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح تھوڑی کم ہوئی ہے اور پہلے جیسا خطرہ نہیں رہا ہے۔
 یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ضلع سیالکوٹ میں ایمرجنسی نافذ کر تے ہوئے  تمام سکولوں اور کالجز میں چھٹی کا اعلان کردیا تھا۔