ٹیلر سوئفٹ کی انگوٹھی کی قیمت کتنی؟جان کرہوش اڑجائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اورفٹبالرٹریوس کیلسی کی منگنی کی انگوٹھی نے سب کی توجہ حاصل کرلی اوراس کی قیمت کے حوالے سے اندازے لگائے جارہے ہیں۔
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر اپنے دوست فٹبالرٹریوس کیلسی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیاتھا، پوسٹ کے کیپشن میں ٹیلر سوئفٹ نے لکھاتھا کہ آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں، شیئر کی گئی تصاویر میں انگوٹھی کی جھلک بھی شامل تھی جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔
امریکی میگزین ووگ کے مطابق ٹریوس کیلسی نے ٹیلر سوئفٹ کے لیے خصوصی ڈائمنڈ کی رنگ ڈیزائن کروائی جوگول اولڈ مائن ڈائمنڈ پر مشتمل ہےجو پیلے سونے میں بیزل سیٹ کی گئی ہے،انگوٹھی کا ڈیزائن کیلسی نے آرٹیفیکس فائن جیولری کی کنڈرڈ لوبیک کے ساتھ مل کر تیار کیا، یہ جیولری برینڈ اپنے لگژری ڈیزائنز کے لیے جانا جاتا ہے جس کی قیمت 33 ہزار 600 ڈالر تک ہوتی ہے۔
اولڈ مائن کٹ ڈائمنڈز کی خاص پہچان اس کے گول کونے اور چوڑے پہلو ہیں جبکہ ہر ڈائمنڈ منفرد ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی بار بھوٹان میں فیشن ویک کے انعقاد کا اعلان
جیولری کمپنی وی آر اے آئی کے مطابق یہ ڈائمنڈز مربع شکل کے ہوتے ہیں،ان میں 58 پہلو شامل ہوتے ہیں اور انہیں ان کی چھوٹی ٹیبل، بڑی کولٹ اور اونچے کراؤن سے پہچانا جاتا ہے۔
جیولری محقق بینجمن خوردیپور کے مطابق سوئفٹ کو جس انگوٹھی سے پروپوز کیا گیا وہ تقریباً آٹھ کیرٹ کی شاندار اینٹیک کشن کٹ ڈائمنڈ ہے، جس کا رنگ ایف اور کلیریٹی وی ایس ون ہے جس کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار ڈالربتائی جا رہی ہے۔