اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے اور سستی بجلی بھی میسر ہوتی :گورنر پنجاب

Aug 28, 2025 | 10:14:AM
 اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے اور سستی بجلی بھی میسر ہوتی :گورنر پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے اور سستی بجلی بھی میسر ہوتی ہے۔

لاہور میں دریائے راوی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری نالائقی ہے کہ ہم ڈیمز نہیں بنا سکے، کچھ ڈیمز شروع ہوئے ہیں، مزید چھوٹے چھوٹے ڈیمز بن رہے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ڈیمز سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے، ہر سائیڈ سے بجٹ کاٹ کر ڈیمز بنانے چاہئیں،  یہ ہماری نااہلی ہے کہ اب تک ہم ڈیمز نہیں بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورت حال کے باعث ابھی ہمارے لیے مشکل ہے، لیکن یہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے انعام بھی ہے، اگر جسڑ کے مقام پر کوئی ریلیف کیمپ نہیں لگا ہے تو اس پر ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال ہے تمام اداروں نے مل کر کام کرنا ہے، 30 سال کے بعد اتنا زیادہ پانی آرہا ہے، انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے، اب وزیراعظم نے جو کام کیا ہے اس پر ان کو عوام کی طرف سے شاباش دی گئی۔