علی انصاری کا موازنہ عمران ہاشمی کے ساتھ کرنے پر ردعمل

Aug 28, 2022 | 14:17:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عمران ہاشمی جیسے کام اب تک ملے اور نہ کروں گا: علی انصاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

معروف اداکار علی انصاری نے شکل و صورت میں اپنا موازنہ بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی سے کرنے پر  ردعمل دیا ہے۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں علی انصاری اہلیہ صبور علی کے ہمراہ نجی ٹی وی  کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شریک ہوئے جہاں ان سے میزبان تابش ہاشمی نے کئی دلچسپ سوالات پوچھے۔تابش نے کہا 'علی یہ میرا ذاتی سوال ہے کہ لوگ آپ کو عمران ہاشمی سے بہت ملاتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ کی شکل ویسی ہے یا کچھ کام ایسے ہیں؟'

جواب میں علی انصاری سمیت صبور علی ہنسنے لگیں اور  پھر علی نے کہا 'ابھی تک ویسے کام ملے نہیں ہیں اور نہ ہم کریں گے'۔اس پر صبور علی نے کہا 'علی، فلمی دنیا کی نہیں بلکہ اصل  زندگی کی بات کررہے ہیں'۔

یہ سن کر علی انصاری نے صبور سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا 'میں ا صل  زندگی  کی بات کر رہا تھا، ہمیں عمران ہاشمی کی اصل زندگی کے بارے میں کیا پتہ؟'

یاد رہے کہ صبور علی اور علی انصاری رواں سال شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔