سیلاب کی صورتحال ،وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

Aug 28, 2022 | 00:37:AM
شہبازشریف ، آل پارٹیز کانفرنس
کیپشن: شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم کاسیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بڑااقدام۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر مشاورت کیلئے پیر کوکل جماعتی کانفرنس بلالی ۔
ذرائع کے مطابق اے پی سی میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کل جماعتی کانفرنس پیر کو سہہ پہر وزیر اعظم ہاوس میں منعقد کی جائے گی، اے پی سی میں پی ڈی ایم، اتحادی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔سیلاب کی صورتحال پر بلائی گئی اے پی سی میں پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں،مزید 119افراد جاں بحق