خبر دا ر ۔۔ہو شیار۔۔کورونا سر ٹیفکیٹ کے بغیر پٹرو ل نہیں ملے گا

Aug 28, 2021 | 19:27:PM
خبر دا ر ۔۔ہو شیار۔۔کورونا سر ٹیفکیٹ کے بغیر پٹرو ل نہیں ملے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسروں اور پٹرول پمپس مالکان کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس اجلا س میں شہر میں قائم منی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے اور 31 اگست کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پٹرول نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈی سی آفس میں منعقدہ اہم اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جویریہ مقبول، اسسٹنٹ کمشنرز ذیشان نصراللہ رانجھا،سیدہ تہنیت بخاری ،فیاض احمد، عدنان رشید ،ابراہیم ارباب اور پیٹرول پمپس مالکان شریک ہوئے۔ڈی او سول ڈیفنس عرفان علی،ڈی او انڈسٹریز اظہر گجر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:لوگ میرے نام سے ایسی تصاویر وائرل کرتے ہیں جن سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔۔متھیرا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر جویریہ مقبول نے پٹرول پمپس کے لائسنس ہولڈرز سے متعلق بریفنگ دی. اجلاس میں غیر قانونی طور پر پٹرول بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے پٹرول پمپس مالکان کو کورونا سرٹیفکیٹ چیک کر کے پیٹرول مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ 31 اگست کے بعد جن شہریوں کے پاس کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہوں،انہیں پٹرول نہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں رکشا ڈرائیور کے ہاتھوں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی نےملزمو ں کو شناخت کرلیا یا نہیں۔۔خبر آگئی