بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 41 سول و پولیس افسران کے تقرر وتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 41 سول و پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے، جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ماجد محسن پنہوار کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری سجاد حیدر یلدرم کا مذہبی امور ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، گلگت بلتستان حکومت میں تعینات عبدالوحید شاہ جوائنٹ سیکریٹری، مذہبی امور ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں اور تقرر کے منتظر محمد عثمان جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تقرر کے منتظر ظہور حسین جوائنٹ سیکریٹری آئی ٹی ڈویژن، تقرر کے منتظر خالد نذیر وٹو جوائنٹ سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن، تقرر کے منتظر جواد اکرم ڈپٹی سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن، تقرر کی منتظر آسیہ گل ڈپٹی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، تقرر کے منتظر آغا محمد علی عباس ڈائریکٹر جنرل، ایف پی ایس سی اور تقرر کے منتظر شاہزیب حسنین ڈپٹی سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔
مزید برآں تقرر کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) رضوان قدیر کی خدمات بلوچستان حکومت، تقرری کی منتظر، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کی کلثوم ثاقب کی خدمات سول سروسز اکیڈمی لاہور کے سپرد کی گئی ہیں، علاہ ازیں علی رضا، وزارت آئی ٹی کے تحت چیف کلاؤڈ اڈاپشن مقرر کئے گئے ہیں، علی رضا کی تقرری 3 سالہ کنٹریکٹ پر ایم پی ون اسکیل میں ہے۔
دریں اثناء پولیس سروس، گریڈ 18 کے رانا حسین طاہر کا پنجاب حکومت سے اسلام آباد پولیس تبادلہ کیا گیا ہے اور تقرر کے منتظر، گریڈ 19 کے محمد اصغر کی خدمات پاکستان نیشنل کمیشن فار یونیسکو اور تقرر کے منتظر، گریڈ 19 کے وقاص راشد کی خدمات نیشنل کرائسس انفارمیشن مینجمنٹ سیل، تقرر کے منتظر گریڈ 19 کے زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنا کر خدمات اٹیچمنٹ بنیاد پر پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ تقرری کی منتظر، قندیل فاطمہ میمن کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے اور سیکشن افسر بلقیس فاطمہ کا داخلہ ڈویژن سے پارلیمانی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں، ڈپٹی چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر، ایڈمنسٹریشن اینڈ مینٹینینس ڈائریکٹوریٹ، جی ایچ کیو، دفاع ڈویژن عاقب ندیم کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے سیکشن افسر صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، دوسری جانب، پولیس سروس آف پاکستان کے، گریڈ 17 اور 18 کے 48 ویں سی ٹی پی کے 7 افسران کی خدمات بلوچستان میں 365 روزہ بلاتعطل سروس کی شرط کی تکمیل پر دیگر صوبوں کے سپرد کی گئی ہیں، ایس پی سعد آفریدی، محمد شاہ رخ خان، ایس پی عثمان عزیز میر اور اے ایس پی احمد نصر اللّٰه ملک کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ ایس پی محمد نعمان ظفر اور محمد بیدار بخت کی خدمات سندھ حکومت اور ایس پی طلال احمد شاہ کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
مزید برآں، پولیس سروس کے 8 افسران کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پولیس سروس، گریڈ 18 کے عمران رزاق کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے طاہر مصطفٰی کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت، پولیس سروس گریڈ 18 کے امتیاز احمد خان کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے نعیم شاہد کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے جاوید احمد خان کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پولیس سروس گریڈ 18 کی فرح امبرین کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے محمد علی کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت، پولیس سروس، گریڈ 18 کے آصف علی جاکھرانی کی خدمات سندھ سے بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ افسران کو فوری طور پر ریلیو کریں، افسران بلوچستان میں 365 دن کی فعال سروس مکمل کریں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق باہمی رضامندی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے مدت میں توسیع ممکن ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان حکومت افسران کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کرے۔
دوسری جانب، پولیس سروس کے 5 افسران کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پولیس سروس گریڈ 18 کے محمد ارشد زاہد کی خدمات پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت، پولیس سروس گریڈ 18 کے خالد محمود افضل کی خدمات پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت، پولیس سروس گریڈ 18 کے عرفان عامر کی خدمات پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت، پولیس سروس گریڈ 18 کے جلیل عمران خان کی خدمات پنجاب سے خیبر پختون خواہ حکومت اور پولیس سروس گریڈ 18 کے تیمور خان کی خدمت پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس