ایچ آئی وی کیسز میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا؛وفاقی وزیر صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےملک میں ایچ آئی وی کیسز کی وبا پھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نےبتایاکہ ملک میں ایچ آئی وی کی سکریننگ کی تعدادمیں نمایاں اضافہ کیاگیاجس کےبعد 80 ہزارسےزائد مثبت ایچ آئی وی کیسزسامنے آئےمگرکوئی بھی وبائی صورتحال نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد،تونسہ اورکراچی کے بچوں میں ایچ آئی وی کامرض سرنج کےدوبارہ استعمال کی وجہ سے ہوا تھا، اسی وجہ سے اب چھوٹی سرنجوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی کا قانون بنادیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نےمزیدکہا کہ قوم کو امراض سےمتعلق حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں،2020 میں 49 سینٹرتھے، 37 ہزار944 کی اسکریننگ ہوئی،2020 میں 6 ہزار 910 افراد میں ایچ آئی وی مثبت نکلا تھا،2025 میں 97 سینٹر کر دیئے،3 لاکھ 74 ہزار126 افراد کی اسکریننگ ہوئی،2025 میں ایچ آئی وی کے 14 ہزار 182 کیسز سامنےآئے۔
یہ بھی پڑھیں:عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے
وفاقی وزیرصحت نےکہا رجسٹرڈ مریضوں میں سے61 ہزارمریضوں کا علاج جاری ہے،ایچ آئی وی لاعلاج نہیں بلکہ قابل علاج مرض ہے،مریض دوا لے رہا ہو تو ایچ آئی وی مرض مزید نہیں پھیلتا۔