گوجرانوالہ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا زاہد اقبال)گوجرانوالہ بک کا انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتارہوگیا۔
انسانی اسمگلر شہباز عرف شہباز حیدری متعدد مقدمات میں مطلوب تھا،ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نےگوجرانوالہ کچہری میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کے احکامات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
شہباز حیدری گوجرانوالہ ریڈ بک / ایم ڈبلیو ٹی 2026 میں شامل خطرناک انسانی سمگلر تھا،وہ 16 مختلف مقدمات میں نامزد جبکہ متعدد کیسز میں اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔
شہبازحیدری کے خلاف خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت مقدمات درج ہیں،وہ شہریوں کو اٹلی بھجوانے کے نام پر 10, 10 لاکھ روپے وصول کرتا تھا،اس نے سربیا اور انڈونیشیا کے جعلی ویزے فراہم کیے۔
تفتیش کے دوران اس نے انسانی سمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف کیاہے،وہ 2010 سے انسانی سمگلنگ میں ملوث رہااورشہریوں کو غیر قانونی راستوں سے ایران اور ترکی منتقل کرتا تھا،بعدازاں خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سولر سسٹم سے معاہدے کے برعکس بجلی پیدا کرنیوالوں کا ریکارڈ مرتب
متاثرین کو تشدد اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا،متاثرین کو اغواء نما صورتحال میں رکھ کر اہل خانہ سے تاوان بھی وصول کرتا رہا، ملزم نے منظم نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کا استحصال کیا۔
ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔