پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر وزیر داخلہ کا فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مزید 17 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے دراندازی کو ناکام بنایا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے مزید 17خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
وزیر داخلہ کے مطابق خوارجی دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ پاکستان میں خوارجی دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ کے مطابق قوم دراندازی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں: عدالت