بغیر محنت وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ جانیے

Apr 28, 2025 | 15:04:PM
 بغیر محنت وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گرمیوں میں ٹھنڈا اور تازگی بھرا مشروب بہت ضروری ہوتا ہے، ایسے میں تربوز ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ یہ نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق اگر تربوز کو گوند کتیرا کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ایک طاقتور مشروب بن جاتا ہے، یہ مشروب ہاضمے کو بہتر کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے، آنتوں کو صاف رکھتا ہے اور وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔

گرمیوں میں دوسرے پھلوں کے مقابلے میں تربوز زیادہ فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے اسے اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔

 گرمیوں کی شدت میں ایک ٹھنڈا اور توانائی بخش مشروب جسم کو نہ صرف تازگی دیتا ہے بلکہ اندرونی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔

گوند کتیرا اور تربوز کا امتزاج ایسا ہی ایک قدرتی مشروب ہے، جو گرمی کے دنوں میں جسم کو توانائی، ہائیڈریشن اور راحت فراہم کرتا ہے۔

 فزیشن اور ذیابیطس کے ماہرین کے مطابق، گوند کتیرا میں قدرتی اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو جسم میں موجود اندرونی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

 یہ جلد کی نمی برقرار رکھنے، لچک بڑھانے اور رنگت بہتر بنانے میں بھی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

جب گوند کتیرا کو تربوز جیسے پانی سے بھرپور پھل کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ایک طاقتور، قدرتی انرجی ڈرنک بن جاتا ہے، جو گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک اور توانائی فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر زا خبردار کرتے ہیں کہ گونڈ کتیرا کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے، اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اپھارہ یا اسہال جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

کچھ افراد کو گوند کتیرا سے الرجی بھی ہو سکتی ہے، اس لیے اسے باقاعدہ استعمال میں لانے سے پہلے الرجی کے امکانات کا اندازہ لگانا ضروری ہے۔

خصوصاً حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو اسے استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے۔

 اس مشروب کو صبح 10 بجے سے 12 بجے کے درمیان ہلکے ناشتے کے طور پر یا دوپہر کے کھانے سے پہلے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شام کے وقت، لیکن 5 بجے سے پہلے بھی اسے پینا فائدہ مند ہے اسے رات کے کھانے کے ساتھ یا سونے سے پہلے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

تربوز اور گوند کتیرا سے تیار کردہ یہ قدرتی مشروب گرمیوں میں توانائی، تروتازگی اور بہتر صحت کا ذریعہ بن سکتا ہے، بشرطیکہ اسے اعتدال میں استعمال کیا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ متوازن غذا اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا بھی ضروری ہے تاکہ اس مشروب کے تمام فوائد حاصل کیے جا سکیں۔