حرامانی کوصارفین نے"خواتین کی چاہت فتح علی خان"قراردیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حرا مانی اپنے گلوکاری کے شوق کی وجہ سے مداحوں کی شدیدتنقید کا نشانہ بن گئیں۔
حرامانی"میرے پاس تم ہو"سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں،انسٹاگرام پر بھی وہ بہت ایکٹیورہتی ہیں اوران کے انسٹاگرام پر8.8 ملین فالوورز ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی نے مرحوم جنید جمشید کے مشہور گانے "اعتبار" کو گانے کی کوشش کی، جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیاہے،ان کی گلوکاری پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا "بس کر دو بہن، گانے سے عزت خراب ہو رہی ہے"، ایک اور مداح نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا، "یہ تو خواتین کی چاہت فتح علی خان نکلیں"، کسی نے مشورہ دیا"گانا چھوڑ دو، تمہاری آواز میں سریلا پن نہیں ہے۔"یک اور صارف نے مشورہ دیا "آواز تو خوبصورت ہے،مگر اپ لوڈ کرنے سے پہلے انٹرنیٹ بند کر لینا چاہیے تھا۔"
مداحوں کاکہناہے کہ حرا مانی کو اداکاری پرہی توجہ دینی چاہیے، کیونکہ گلوکاری ان کی شہرت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔