زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں: جج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے خلاف درج مقدمات پر سماعت ہوئی،دورانِ سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اگر زرتاج گل پیش ہوتیں تو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیتے۔
جج نے کہا کہ زرتاج گل آج عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئیں، ان کے وارنٹ گرفتاری نکالیں،وکیل صفائی نے کہا کہ زرتاج گل کو آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، اگلی سماعت پر پیش ہوں گی۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات درج ہیں۔