پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے۔
حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔