سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری، مریض خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال آج نویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز نے اپنے کمروں کو تالے لگا دیے ہیں جبکہ نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے آوٹ ڈور اور پرچی کاونٹرز کو بند کر دیا ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے لاہور کے سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال اور دیگر اہم سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، اس کے علاوہ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، گنگارام ہسپتال، چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی او پی ڈیز بند ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:صنعتی ادارے اور ورکرز حفاظتی اصولوں کی پابندی یقینی بنائیں: مریم نواز
مریضوں اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال نے ان کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے اور علاج کے لیے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے،طبی عملے کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے مطالبات پر حکومتی سطح پر ابھی تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) نے حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے او پی ڈیز میں کام بند کر رکھا ہے۔