فیصل آباد :ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کمسن بھائیوں کو کچل ڈالا، موقع پر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فیصل آباد میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 کمسن بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار شہری اپنے بیٹوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ مکوآنہ سے خانوآنہ لنک روڈ پر حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں 2 کمسن بھائی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ سفیان اقبال اور 11 سالہ نعمان اقبال شامل ہیں۔
زخمی ہونے والے 34 سالہ اقبال اور 12 سالہ عاطف اقبال کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے بچی سمیت3 خواتین جاں بحق