تکنیکی و آپریشنل وجوہات،14پروازیں منسوخ،7کا شیڈول متاثر

Apr 28, 2025 | 09:47:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات،14پروازیں منسوخ،7کا شیڈول متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اقصیٰ شاہد)پروازوں کا شیڈول معمول پر نہ آسکااورتکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ،سلام کوٹ ،فیصل آباد جانیوالی 14پروازیں منسوخ ہوگئیں،کراچی سے بیرون ملک جانیوالی 7پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہواہے۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے157،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے310،کراچی سے فیصل آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے340اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواَ نائن پی 851شامل ہیں۔

کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811 ،کراچی سے بانکوک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز دی اے 946 اورکراچی سے بتک کوالالمپور کی پرواز او ڈی136 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار

دیگر منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے761،831 اورکراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے241بھی شامل ہیں۔