بھارت کو پیغام ہےاگرجنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم تمہارے مدمقابل ہوگی،مفتی منیب الرحمن

Apr 28, 2025 | 00:45:AM
بھارت کو پیغام ہےاگرجنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم تمہارے مدمقابل ہوگی،مفتی منیب الرحمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف دینی اسکالر اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ ہم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ داخلی طور پر ہم میں نفاق ہو یا اتحاد لیکن انڈیا کے خلاف 25 کروڑ عوام متحد ہوں گے۔  
 لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوبہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کو مدعا بناکر پاکستان پر الزام لگا کر پانی بند کرنے کی دھمکی دی جارہی ہے،اس اجتماع کا بھارت کو توانا پیغام ہے کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم تمہارے مدمقابل ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ اگر مدارس کو بلاوجہ چھیڑا گیا تو ان کو ایسے مظاہرے جگہ جگہ نظر آئیں گے۔


انہوں نے مزید کہاکہ مسلم حکمرانوں کو تمام فورمز پر آواز بلند کرنی چاہئیے، اسرائیل کی مذمت اور غزہ کے مظلوموں کی نصرت کرنی چاہئیے،غزہ میں میڈیکل کارواں وہاں بھیجے جائیں جن میں آپریش تھیٹرز اور ساری میڈکل سہولیات میسر ہوں لیکن کسی بھی مولم ملک کی طرف سے مؤثر کاوش نہیں کی گئی۔

اس دوران مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے خطاب میں سوال کیا کہ میں پاکستان کی نام نہاد سیاسی اور عسکری قیادت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کا ایٹم بم کس مرض کی دوا ہے؟کشمیر آپ سے چھین لیا گیا تم نے استعمال نہیں کیا، کارگل تم سے چھن گیا لیکن تم نے ایٹم بم نہیں چلایا، غزہ میں مسلمانوں کو کاٹا جارہا ہے لیکن تم نے ایٹم بم نہیں چلایا،تمہاری غیرت کب جاگے گی، اس ایٹم بم کو تم کب استعمال کرو گے، تمہارا ضمیر کب جاگے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ شو پیس قیادت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، صحافیوں کے وفد اسرائیل بھیج رہے ہیں،پوری قوم غزہ اور فسلطین کیخلاف کھڑی ہے لیکن ہمارے بیغیرت حکمران اور عسکری قیادت خاموش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاللہ وہ وقت ائے گا کہ اسرائیل نست و نابود ہوگا اور غزہ فلسطین آزاد ہوگا، یہ جلسے ہوتے رہیں گے اور فلسطین ازاد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کو بھی دہشتگرد ریاست سمجھتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان