اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کو بھی دہشتگرد ریاست سمجھتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کو بھی دہشتگرد ریاست سمجھتے ہیں، جہاں جہاں قتل و غارت ہوتی ہے وہاں امریکہ موجود ہوتا ہے،امریکہ وہ ہے جس نے افغانستان میں تباہی مچائی، جس نے جمہوریتوں کے تختے پلٹے ہیں۔
لاہور میں قومی فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی دنیا کے 90 کروڑ مسلمانوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ کیا مسلمانوں کے پاس وسائل نہیں ہیں؟ہماری پاس فوجیں ہیں، ٹینک اور مزائل ہیں، ایٹم بم اور دیگر وسائل ہیں لیکن یہاں حکومت ہو یا اپوزیشن ہو، سب نظریں جمائے ہوئے ہیں کہ ٹرمپ کی نظر ہو اور اقتدار مل جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری آزادی اور خودمختاری پر یہ سب سانپ بن کر بیٹھے ہیں، سپی سالاروں سے پوچھتے ہیں یہ اللہ کی راہ میں جہاد کیلئے نکلیں،دنیا میں 2 مسائل ایسے ہیں جو پوری دنیا کو اکٹھے کرتے ہیں، غزہ اور کشمیر کا مسئلہ ایسا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں القسام برگیڈ اور حماس کو جنہوں نے اسرائیل کےخلاف کھڑا ہونے کا جذبہ دکھایا اور اسرائیل کو کاری ضرب لگائی،اسرائیل کی فوج میں آج بھی ہمت نہیں کہ وہ حماس اور القسام کا مقابلہ کریں اسلیے وہ بم مارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں افواج پاکستان سمیت دنیا بھر کی فوجوں سے کہتا ہوں اگر اسی طر اسرائیل کے مظالم کو سہتے رہو گے تو صرف غزہ نہیں وہ گریٹر اسرائیل کے راہ پر گامزن ہیں، آپ اگر بزدلی کی چادر اوڑ کر سوتے رہو گے تو پھر کچھ نہیں کر پاؤ گے، پاکستان کا ایک لیڈنگ رول ہے، یہ امت مسلمہ کا محافط ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے فرمایا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے یہ اسٹیٹ پالیسی ہے، اگر حکمرانوں تم نے اسرائیل کیلئے ہمدردی رکھی تو تمہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے،فلسطین کیلئے ہم حکمرانوں کا گھیراؤ اور امریکہ کی مذمت کر سکتے ہیں، ہم جہاد کرتے رہیں گے، فوجوں اور حکمرانوں کو اپنا جہاد کرنا ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے فوجی اسرائیل ساتھ مل کر فلسطینیوں کو مار رہے ہیں جس کا آقا امریکہ ہے ،یحیی سنوار نے کہا تھا غزہ بہت سوں کو بے نقاب کردے گا، بہت سے بے نقاب ہوگئے ہیں،بھارت نے للکارا ہے جب ملک کی بقا کا مسئلہ آتا ہے تو قوم یکجا ہو جاتی ہے، بلوچوں کے سر پر ہاتھ رکھیں،انشاللہ جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے کشمیر کیلئے اگر یہ آبی جارحیت کریں یا جنگی جارحیت تو ہم اکٹھے ہوکر لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ پہلگام‘خون میں لپٹی سچائی اور دنیا کے ضمیر پر دستک