اٹک کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

Apr 28, 2023 | 10:48:AM
اٹک کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران) کھڑپہ انٹرچینج کے قریب سی پیک پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

   تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو کے مطابق کار اور ٹرک میں تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار میں سوار ایک خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون اور تین بچے شدید زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

ریسکیو کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔