بھارتی اداکار عامر خان کا نیا ٹیلنٹ۔مداحوں کو حیران کر دیا

Apr 28, 2022 | 12:32:PM
 بھارتی اداکار عامر خان نیا ٹیلنٹ۔مداحوں کو حیران کردیا
کیپشن:  بھارتی اداکار عامر خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان صرف اداکاری اور ہدایت کاری میں نہیں بلکہ میک اپ کرنے میں بھی کمال رکھتے ہیں،نئے  ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اداکار عامر خان ہر فن مولا نکلے وہ اداکاری اور ہدایت کاری توکمال کی کرتے ہی ہیں، تاہم حال میں ان کا ایک اور نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جس نے ان کے چاہنے والوں کو حیران کردیا،دراصل عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو یہ بتاکر سرپرائز کردیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد نے کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

ایرا خان نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا اندازہ لگائیں میرا میک اپ کس نے کیا ہے؟

  پھر ایرا نے خود ہی بتادیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد عامر خان نے کیا ہے۔ ایرا نے لکھا یہ دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کے والد آپ کے پاس آتے ہیں اوردعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کا میک اپ آپ سے بہتر کرسکتے ہیں اور ان کی بات بالکل درست نکلے۔