حرم شریف کے فرش کو صاف کرتے وزیر تجارت کی تصاویر وائرل

Apr 28, 2021 | 20:55:PM
حرم شریف کے فرش کو صاف کرتے وزیر تجارت کی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسجد الحرام میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اورژالہ باری سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کرنے والے ملائیشیا کے وزیر تجارت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسجدکافرش خشک کرنے میں مصروف ملائیشین وزیر کے اس اقدام کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث پانی کو کارکن وائپرز اور مشینوں کے ذریعے خشک کرنے میں مصرف تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کورورنا مزید تباہی پھیلائے گا۔۔پاکستان میں اموات بڑھیں گی۔۔امریکی یونیورسٹی

اسی دوران ملائیشین وزیر تجارت محمد علی جو اس وقت وہیں موجود تھے، انھوں نے مسجد الحرام میں کام کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے ایک کارکن سے وائپرلے کر پانی خشک کرنا شروع کردیا۔
بعدازاں انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے کمنٹس میں کہا کہ ’میرے لیے مسجد الحرام میں کارکنوں کے ساتھ کام کرنا باعث سعادت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: ججوں اور فیملی کیلئے VVIP انتظامات، فائیو سٹار ہوٹل کے 100 کمرے بک