لاہور۔۔ کورونا کیسز۔۔ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر  مریضوں سے بھر گئے

Apr 28, 2021 | 11:48:AM
لاہور۔۔ کورونا کیسز۔۔ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر  مریضوں سے بھر گئے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورمیں کورونا کیسز اور اموات کی سنگین صورتحال سےسرکاری ہسپتالوں میں 90 فیصد وینٹی لیٹر پر کورونا کے مریض سے بھر گئے جبکہ12 سرکاری ہسپتالوں میں صرف 30 وینٹی لیٹر خالی رہ گئے

محکمہ صحت نے حکومت پنجاب کو وینٹی لیٹرز کی کمی کے حوالے سے آگاہ کردیا ۔سروسز ہسپتال ،کوٹ خواجہ سعید اور نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال 100 فیصد بھر چکے ۔میو ہسپتال میں 98 فیصد وینٹی لیٹر پر کرونا کے مریض ہیں ۔سر گنگا رام,جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں 90 فیصد وینٹی لیٹر پر کورونا کے مریض ہیں ۔لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 234 وینٹی لیٹر پر کورونا کے مریض ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا حملہ تیز ،مزید 201 افراد جان کی بازی ہار گئے