بھارتی سیاستدان و اداکار تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 36 سے زائد افراد ہلاک

Sep 27, 2025 | 23:29:PM
بھارتی سیاستدان و اداکار تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 36 سے زائد افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلموں سے سیاست کی طرف آنے والے تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ کے باعث دم گھٹنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کرور میں تامل گاہ ویٹری کزگام (ٹی وی کے) پارٹی کے سربراہ تھلاپتی وجے کی ریلی کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلی کے دوران شدید بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد دم گھٹنے کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر پڑے، حادثے میں 36 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلی کا مقام 10 ہزار افراد کی گنجائش رکھتا تھا مگر وہاں تقریباً 50 ہزار افراد جمع ہوگئے تھے، جس سے ہجوم قابو سے باہر ہو گیا۔

اداکار وجے نے حالات کو دیکھتے ہی فوراً اپنی تقریر روک دی اور سٹیج سے پانی کی بوتلیں پھینک کر بھیڑ کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ زخمیوں اور بے ہوش افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ریسکیو ٹیموں کو ایمبولینسز کے ذریعے بھیڑ کے درمیان سے گزرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، وِجے نے  لوگوں سے پُرامن رہنے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ایمبولینس کو راستہ دینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیاکپ فائنل؛بھارت کیخلاف قومی ٹیم کن کھلاڑیوں کیساتھ میدان میں اترے گی؟اہم فیصلہ ہو گیا
 

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: