سرگودھا؛قتل کے مقدمہ میں ملزم کو پھانسی کی سزا

Sep 27, 2025 | 18:56:PM
سرگودھا؛قتل کے مقدمہ میں ملزم کو پھانسی کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

مقدمے کے مطابق 19 جولائی 2024 کو ملزم اسامہ خان نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر نواب کالونی کے رہائشی احمد خان کے جواں سالہ بیٹے اکرم کو پے در پے خنجروں کے وار کر کے شدید زخمی کیا تھا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مدعی احمد خان کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھاگزشتہ روز ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں فاضل جج نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسامہ خان کو پھانسی دینے کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی حکم دیا کہ ملزم مقتول کے ورثا کو سات لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے گا۔ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نوید خالق نے قتل کے مقدمہ میں ملزم اسامہ خان کو سزائے موت سنائی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ثنا جاوید  کے سابق شوہر عمیر جسوال نے اپنی دوسری اہلیہ کی تصویر شیئر کردی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: