اسلام آباد ہائی کورٹ ؛آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاگیا۔
29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک آٹھ ججز سنگل بینچز میں کیسز کی سماعت کریں گے۔آئندہ ہفتے تین ڈویژن بینچ اور ایک سپیشل ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہو گا ۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر سنگل بینچ میں کیسز سنیں گے۔
جسٹس ثمن رفعت ، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے ۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس بھی سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے ۔
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہو گا ۔جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل سپیشل ڈویژن بینچ ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا ۔
تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا ۔چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں ۔
جسٹس طارق جہانگیری جوڈیشل ورک سے روکے جانے کے باعث سنگل بینچ یا ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔سینئر پیونے جج جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتے بھی کسی ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی شخصیت کی عبوری ضمانت خارج