وزیراعظم دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے

Sep 27, 2025 | 18:21:PM
وزیراعظم دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک)وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد سنٹرل لندن میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے، وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں وفد کے اہم اراکین بھی لندن پہنچ گئے ۔

وزیراعظم شہباز شریف چند روز لندن میں قیام کریں گے ، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا میڈیکل چئک اپ بھی کروائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ  میں خطاب اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا سے لندن پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ڈائریکٹر او بی ایف افضال بھٹی بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم لوٹن ائیر پورٹ سے گاڑیوں کے قافلے میں اپنی رہائش گاہ پہنچے ،ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور عملے نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست دائر