یمن سے متاثرہ ایل پی جی ٹینکرروانہ، 24 پاکستانی شہری اور تمام عملہ محفوظ ، دفتر خارجہ 

Sep 27, 2025 | 17:25:PM
یمن سے متاثرہ ایل پی جی ٹینکرروانہ، 24 پاکستانی شہری اور تمام عملہ محفوظ ، دفتر خارجہ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)  دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب آتشزدگی سے متاثرہ ایل پی جی ٹینکر بندرگاہ سے روانہ ہوگیا ہے۔ٹینکر پر سوار 24 پاکستانی شہری اور تمام عملہ محفوظ و سلامت ہیں۔

شفقت علی خان ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب  ایل پی جی ٹینکر میں آتشزدگی کےواقعہ کے بعد پاکستانی سفارتخانوں نے یمنی حکام سے فوری رابطہ کیا،ٹینکر پر سوار 24 پاکستانی شہری اور تمام عملہ محفوظ و سلامت ہیں،حادثے کے بعد پاکستانی سفارتخانوں نے عملے کے اہل خانہ کو مسلسل آگاہ رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ17 ستمبر کو یمن کے ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے لیے کوششیں کی گئیں،ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر کی جانب رواں دواں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل:پانڈیا،ابھیشیک شرمامیچ کھیلیں گےیانہیں؟بھارتی ٹیم کوبڑےدھچکے کا خدشہ