ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ملتوی

Sep 27, 2025 | 15:27:PM
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں آج کی سماعت میں جج کی مصروفیات کے باعث کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی،سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے، تاہم جج محمد افضل مجوکہ کی مصروفیات کے باعث کارروائی میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

آج کے سیشن میں مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام گواہان پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کروائیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 4 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی گئی ۔