اپٹما نے پاور ڈویژن کے انٹیگریٹڈ سسٹم پلان 2025-35 کو مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پاور ڈویژن کے 10 سالہ بجلی پلان پر سوالات اٹھنے لگے،آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے پاور ڈویژن کے انٹیگریٹڈ سسٹم پلان 2025-35 کو مسترد کردیا۔
اپٹما نے نیپرا کو پاور ڈویژن کے پانچ سال پلان کے خلاف خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا پاور ڈویژن کے آئی جی ایس پلان کو منظور نہ کیا جائے ،آئی جی ایس پلان میں بجلی کا اضافی طلب کا غلط تخمینہ لگایا گیا ۔
اپٹما کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ آئی جی ایس پلان میں گرڈ ڈیمانڈ کا تخمینہ بہت زیادہ ظاہر کیا گیا ہے،اضافی گرڈ ڈیمانڈ دکھا کر بھاری کیپسٹی چارجز ادا کیے جا رہے ہیں،آئی جی ایس پلان مہنگی بجلی کو سستا کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے ۔
مزید کہا کہ کیپسٹی چارجز 2 روپے فی یونٹ سے بڑھ کر 17 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکے ہیں،کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 6 ٹریلین کی ادائیگی کی جا رہی ہے،کیپسٹی چارجز کی حد 5 روپے فی یونٹ مقرر کی جائے۔
خط میں کہاگیا کہ بجلی کی طلب کا درست تخمینہ لگایا جائے،2025 میں بجلی کی صنعتی طلب 4 فیصد کم ہوگئی،پاکستان کے ایک تہائی کسان سولر ٹیوب ویلز استعمال کر رہے ہیں،ملک میں بجلی کی طلب نہیں بڑھ رہی ، اس کے باجود آئی ایس پلان میں 20 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی کی صلاحیت ظاہر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
اپٹما نے نشاندہی کی کہ آئی جی ایس پلان میں اضافی بجلی کے اندازوں میں بنیادی خامیاں ہیں،بظاہر جان بوجھ کر اضافی گرڈ ڈیماڈ دکھائی گئی ہے،پاور ڈویژن نے بجلی کی اضافی طلب کے طریقہ کار میں متبادل توانائی کی بڑھتی ہوئی سپلائی کو شمار نہیں کیا،آئی جی ایس پلان میں سولر ، کیپٹو اور دیگر ذرائع کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔