محسن نقوی کی واشنگٹن میں ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ملاقات

Sep 27, 2025 | 10:21:AM
محسن نقوی کی واشنگٹن میں ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی شہباز شریف کی قیادت میں امریکا جانے والے وفد کا حصہ ہیں، اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی اہم ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، جن میں علاقائی سلامتی، اقتصادی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔