شاہد آفریدی نے کرس گیل کا چیلنج قبول کرلیا

Sep 27, 2025 | 09:22:AM
شاہد آفریدی نے کرس گیل کا چیلنج قبول کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی سکسر کرکٹ کے آئیکون پلیئر بن گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ویب تھری پرمبنی چھکے لگانے والا گیم سکسر کرکٹ جلد ٹیلیگرام پر متعارف کراویا جائے گا۔

شاہد آفریدی خصوصی فین بیٹلز کی قیادت سمیت محدود ایڈیشن کلیکٹیبلز اور انعامات بھی فراہم کریں گے۔

اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں شاہد آفریدی نے ’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہورویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے چیلنج کو بھی قبول کرلیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کرس گیل کا چیلنج قبول ہے، دیکھتے ہیں سب سے بڑا چھکا کون مارتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.16 فیصد کمی، سالانہ شرح 3.95 فیصد ریکارڈ