گردشی قرضے کے خاتمے سے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا:اویس لغاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ گردشی قرضے کے خاتمے سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو گی،1225ارب روپے کے گردشی قرضے کا بینکوں کے ذریعے حل نکالاہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں کیں،ہم نے گردشی قرضوں کاحل عوام کے سامنے رکھا۔
پی ٹی آئی دور میں گردشی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ایک سال میں گردشی قرضے میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سفیرنے ایمبسٹرز کچن لانچ کر دیا۔۔۔۔مگر کہاں؟
توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہماری حکومت میں بجلی کے نقصانات میں واضح کمی ہوئی۔
آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کرکے اربوں روپے کی بچت کی،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں کمی لائی گئی ہے۔