امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان کا دورہ

Sep 27, 2022 | 21:23:PM
 امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پاکستان کا دورہ
کیپشن: امریکی سفیر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج پاکستان لاہور کا دورہ کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکن بزنس فورم کی جانب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا   ،عشائیہ کا اہتمام رائل پام گلف کلب میں کیا گیا ۔ عشائیہ میں امریکن بزنس فورم کے صدر وسیم انور، یو ایس کونسل جنرل ولیم میکونلے سمیت بزنس مینز  نے شرکت کی ۔

امریکن بزنس فورم کے صدر وسیم انور نے کہا کہ پاکستان اور امریکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں در پیش مسائل کو اجاگر کیا گیاہے۔ وسیم انورکا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے اے بی ایف اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کے دو طرفہ تجارتی تعلقات دونوں معیشتوں کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے اور  ہمیں فخرہے کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔