شاہ رخ خان بڑی مشکل سے نکل گئے

Sep 27, 2022 | 10:56:AM
فائل فوٹو
کیپشن: شارخ خان بڑی مشکل سے نکل گئے
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) فلم ’رئیس‘ کی پروموشن کے دوران سال 2017ء میں بھگدڑ سے ایک شخص کی ہلاکت اور کچھ لوگوں کے زخمی ہونے سے متعلق بنایا گیا کیس سپریم کورٹ نے ختم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان پر 2017ء میں بنایا گیا کیس خارج کردیا گیا۔ اداکار کو بھارتی سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق گجرات میں ہوئے اس واقعے پر شاہ رخ خان کے خلاف کانگریس کے رہنما نے عدالت میں کیس دائر کیا تھا جس پر کنگ خان نے گجرات ہائی کورٹ میں کیس ختم کرنے کی اپیل دائر کی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔

 تاہم اب اداکار کے خلاف شکایات کو ختم کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ اداکار کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا، مرنے والا شخص کو دل کی بیماری تھی اور اس کی موت دیگر وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 اپریل 2022 کو گجرات ہائی کورٹ نے شاہ رخ خان کے خلاف کرمنل کیس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی رہنما نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2017ء میں شاہ رخ خان نے فلم کی پروموشن کے لئے پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ ممبئی سے دہلی تک ٹرین میں سفر کیا تھا۔ اس دوران ٹرین متعدد اسٹیشنوں پر رُکی۔

گجرات میں ایک اسٹیشن پر ٹرین رکنے کے بعد شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگوں کا رش لگ گیا تھا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ فلم’ رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی کیمسٹری کو سرحد کے دونوں اطراف خوب پسندکیا گیا تھا۔ فلم باکس آفس پر بھی کامیاب ثابت ہوئی تھی۔